مسقط (نیوز ڈیسک) امریکا اور حوثیوں کے خفیہ مذاکرات، اسرائیلی بحری جہازوں پر حملہ نہ کرنیکی یقین دہانی، امریکی حکام سے مسقط میں جنگ بندی پر بات ہوئی، حوثی رہنما محمد عبدالسلام اور عبدالملک العجری شریک ہوئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام نے یمن کے حوثیوں کے نمائندوں سے عمان میں خفیہ مذاکرات کیے ہیں۔