کابل (نیوز ڈیسک) ترکیہ اور قطر کے اعلیٰ سکیورٹی حکام کا کابل کا دورہ، پاکستان اور طالبان میں سرحدی کشیدگی اور افغانستان میں عسکریت پسندوں کی موجودگی پر بات ہوئی۔ افغان ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ترکیہ اور قطر کے اعلیٰ سکیورٹی حکام نے کابل کا دورہ کیا، جہاں پاکستان اور طالبان کے درمیان کشیدگی مذاکرات کا مرکزی موضوع رہی۔