کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ انتظامیہ کا اسرائیل کو 2.8ارب ڈالر (776ارب روپے) کے ہتھیار دینے کا منصوبہ سامنے آگیا۔ امریکی ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے ہتھیار فراہم کیے جائیں گے، اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی 40 ہزار بم دینے کی تیاری۔ پیکیج فارن ملٹری فنانسنگ کے ذریعے فراہم، ٹرمپ کے سابق اتحادی و بعض امریکی سیاستدانوں نے منصوبے پر اعتراض اٹھا دیا۔