• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک انگلینڈ سیریز: شاداب اور نسیم ٹیم سے کیوں باہر تھے؟

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان اور فاسٹ بولر نسیم شاہ لاہور کے مرحلے میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان اور نسیم شاہ کو آرام کی وجہ سے پلئینگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

نسیم شاہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹیم کا حصہ تھے تاہم باقی تین میچز میں ان کو آرام دیا گیا جبکہ شاداب خان نے مکمل آرام کیا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلے مرحلہ کراچی میں کھیلا گیا جس میں دونوں ٹیموں نے 2، 2 میچز میں کامیابی حاصل کی، سیریز کا دوسرا مرحلہ کل سے لاہور میں شروع ہو گا۔

پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آج قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی۔

قذافی اسٹیڈیم میں 3 ٹی 20 میچز 28 ستمبر، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید