سکھر(بیورو رپورٹ)سکھر میں ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر ادارہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے عوام میں شعور کی بیداری کے لیے ریلی نکالی گئی، ریلی میں مختلف مکاتب فکر کے رہنماؤں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر گل امیر نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے دنیا میں پہلی مرتبہ عالمی دن 1972 میں منایا گیا ،انہوں نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد عوام میں ماحولیات کے تحفظ کے سلسلے میں شعور بیدار کرنا ہے۔ریلی سے مختلف مکاتب فکر کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔