• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پی سی بی کے دفتر میں ویڈیوز کس کی اجازت سے بنائی گئیں؟ تحقیقات کا فیصلہ


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کے دفتر میں ویڈیوز کس کی اجازت سے بنائی گئیں؟ معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کس کی اجازت پر پی سی بی کے دفاتر کے اندر ایک شخص کو جانے کی اجازت ملی؟ کیسے اس نے پی سی بی دفاتر، گراؤنڈ اور این ایچ پی سی کی ویڈیوز بنائیں؟

سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کیے جانے کے بعد پی سی بی حرکت میں آگیا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاملے کی تحقیقات کرنے کا  فیصلہ  کرلیا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں، چھان بین کر رہے ہیں کہ یہ خلاف ورزی کیسے ہوئی؟

کھیلوں کی خبریں سے مزید