• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آڈیو لیک معاملہ: حافظ حمداللّٰہ کا عمران خان کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللّٰہ نے آڈیو لیک کے معاملے پر عمران خان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

اپنے بیان میں حافظ حمداللّٰہ نے کہا ہے کہ آڈیو لیک سے ثابت ہوگیا کہ عمران خان نے سازشی بیانیہ سازش کرکے بنایا۔

ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ عمران نیازی نے جھوٹا بیانیہ بنایا اور قوم کو بے وقوف بنایا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست اور ریاستی خارجہ پالیسی کو داؤ پر لگایا گیا، یہ پاکستان اور قوم کے ساتھ انتہائی گھناؤنا کھلواڑ ہے۔

حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ آج ہی عمران خان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ہونا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید