• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں ہماری برادری پر تہوار کے موقع پر مظالم ڈھائے گئے: بشپ فریڈرک جون

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بشپ فریڈرک جون کا کہنا ہے کہ بھارت میں ہماری برادری پر تہوار کے موقع پر مظالم ڈھائے گئے، میں حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور بھارتی حکومت کے اقدامات پر اظہار مذمت کرتا ہوں۔

کراچی میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کو جس طرح ہندوستان میں تنگ کیا جاتا ہے اس حوالے سے احتجاج ریکارڈ کرتا ہوں۔

بشپ فریڈرک جون کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرسمس پر سیکیورٹی اداروں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بھارت میں مسیحیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بین المذاہب کانفرنس خواہش نہیں بلکہ وقت کی ضرورت ہے، سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایمان کوئی خاندانی وراثت نہیں ہوتا بلکہ یہ انسان کا ذاتی فیصلہ ہوتا ہے، کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو یاد رکھنے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید