• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: ڈی ایچ اے سیکیورٹی اہلکاروں اور خواجہ سراؤں کے درمیان جھگڑا

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

لاہور میں ڈیفنس کے لالک جان چوک کے قریب خواجہ سراؤں نے ڈی ایچ اے سیکیورٹی گارڈز کےخلاف احتجاج کیا، احتجاج کے دوران ڈی ایچ اے سیکیورٹی اور خواجہ سراؤں میں جھگڑا بھی ہوا ہے۔

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں لالک جان چوک میں احتجاج کرنے والے خواجہ سرا سیکیورٹی گارڈز سے الجھ پڑے، سیکیورٹی گارڈز پر ڈنڈے برسائے اور ان کی گاڑی پر چڑھ کر احتجاج کرتے رہے۔

لالک جان چوک ڈیفنس میں خواجہ سراؤں نے سیکیورٹی گارڈز کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اطراف کی سڑکیں بلاک کردیں، سیکیورٹی گارڈز پہنچے تو تصادم ہو گیا۔

خواجہ سراؤں نے الزام عائد کیا کہ ڈیفنس کی سیکیورٹی انہیں تنگ کرتی ہے، سگنل پر کھڑے نہیں ہونے دیتی، ان کے ساتھیوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید