• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعصاب پر قابو رکھنے کی وجہ سے کامیابی ملی، عامر جمال

انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے آل راونڈر عامر جمال نے کہا ہے کہ آخری اوور میں اپنے اعصاب پر قابو رکھا جس کی وجہ سے کامیابی ملی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے عامر جمال کا کہنا تھا کہ اندازہ تھا 10 سے زیادہ رنز ہوئے تو دفاع کرنے میں کامیاب ہوجاؤں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے سیریز اپنے نام کریں گے۔

عامر جمال کا کہنا تھا  کہ کراچی میں ہر میچ سے قبل مائنڈ بنا کر سوتا تھا کہ اگلے روز ڈیبیو ہے، تاہم جب مجھے بتایا گیا کہ وہ میچ میں ڈیبیو کررہے ہیں تو میں رونے لگ پڑا تھا۔

قبل ازیں میچ کے بعد پریس کانفرنس میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ محمد رضوان اچھی اننگز لے کر چلے جبکہ عامر جمال نے ڈیبیو پر بہترین بولنگ کی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید