• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کا وفاقی وزیر بننے کے بعد پہلا ٹوئٹ کیا تھا؟

فوٹو بشکریہ انٹرنیٹ
فوٹو بشکریہ انٹرنیٹ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اسحاق ڈار نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے کے بعد سوشل میڈیا پر پہلا ٹوئٹ کیا۔

گزشتہ روز ایوانِ صدر اسلام آباد میں منعقدہ پُروقار تقریب میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹر اسحاق ڈار سے حلف لیا تھا۔

اسحاق ڈار نے وفاقی وزیر بننے کے بعد قرآن کریم کی سورۃ ھود کی آیت 61 ٹوئٹر پر ترجمہ کے ساتھ شیئر کی۔



واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان کی آڈیو سامنے آنے کے بعد حکومت پاکستان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی قرآن کریم کی آیت شیئر کی گئی تھی۔

حکومت پاکستان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سورۃ الحجرات کی آیت اور ترجمہ شیئر کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید