• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی آڈیو لیک کے بعد حکومت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے قرآنی آیت شیئر

سابق وزیراعظم عمران خان کی آڈیو سامنے آنے کے بعد حکومت پاکستان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر قرآن کریم کی آیت شیئر کی گئی ہے۔

حکومت پاکستان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سورۃ الحجرات کی آیت اور ترجمہ شیئر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی سائفر سے متعلق پی ٹی آئی کے سربراہ، سابق وزیرِ اعظم عمران خان اور اعظم خان کی آڈیو سامنے آ ئی ہے۔

اس آڈیو کلپ میں عمران خان کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ہم نے صرف کھیلنا ہے، امریکا کا نام نہیں لینا، بس صرف یہ کھیلنا ہے اس کے اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی۔

قومی خبریں سے مزید