• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سپریم کورٹ نے خواتین کو اسقاط حمل کا حق دے دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے تمام خواتین کو ان کی ازدواجی حیثیت سے قطع نظر اسقاط حمل کا حق تفویض کردیا، سپریم کورٹ نے شوہروں کی طرف سے جنسی زیادتی کو بھی عصمت دری میں شامل کر دیا۔

بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے میں شادی شدہ اور غیر شادی شدہ تمام خواتین کو حمل کے 24 ہفتوں تک کسی بھی وقت اسقاط حمل کرانے کی اجازت دی گئی ہے۔

اس سے پہلے اسقاط حمل کی اجازت صرف شادی شدہ اور جنسی زیادتی کی شکار خواتین کے لیے مخصوص تھی۔

سپریم کورٹ نے شوہروں کی جانب سے زبردستی ازدواجی تعلقات قائم کرنے کو عصمت دری تصور کرنے کا فیصلہ بھی دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید