• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکسنگ کنگ محمد علی کی وفات پر کس نے کیا ٹوئٹ کیا؟

Tweets On King Muhammad Ali Death
جویریہ صدیق ....باکسنگ کنگ محمد علی کے انتقال کی خبر پوری دنیا میں موجود ان کے چاہنے والوں کو غمگین کئے ہوئے ہے۔سوشل میڈیا پر ان کے فینزکی جانب سے تعزیتی پیغامات اور گریٹ باکسر کی تصاویر پوسٹ کرنے کا سلسلہ بھی ابھی تک جاری ہے ۔

بہت سے فینز نے انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اپنی ’ڈی پیز‘ میں محمد علی کی تصاویر آپ لوڈکی ہوئی ہیں۔ٹوئیٹر پر محمد علی کے اکاؤنٹ سے ان کی وفات کی اطلاع کا ٹوئٹ کیا گیا۔اس ٹوئٹ کو اب تک دو لاکھ پچپن ہزار سے زائد لوگ ری ٹویٹ کرچکے ہیں ۔

محمد علی کی بیٹوں راشدہ علی اور ہانا علی نے بھی ٹویٹس میں اپنے والد کو خراج تحسین پیش کیا۔راشدہ نے کہا کہ ’’ڈیڈی میرے دوست میرے ہیرو اب مزید تکلیف نہیں آپ اچھی جگہ چلے گئے۔‘‘

ہانا نے ٹوئٹ کیا ’’آپ میری زندگی کی محبت ہیں آپ اللہ کے پاس چلے گئے آپ پر ہمیشہ رحمت رہے ۔‘‘

امریکہ کے صدر اوبامہ نے ٹوئٹ کیا’’محمد علی کی وفات نے دنیا کو صدمے سے دوچار کر دیا ہے ۔‘‘

سابق ہیوی ویٹ چیمپئن مائیک ٹائسن نے بھی ٹوئٹ میں محمد علی کو الوداع کہا۔کنگ خان عامر خان نے ٹویٹ کیا ـ’’ریسٹ ان پیس دی گریٹس آف آل ٹائم۔‘‘

گلوکارہ میڈونا نے ٹوئٹ کیا ’’یہ آدمی ،یہ بادشاہ، یہ ہیرو، یہ انسان ۔۔الفاظ اس کا ذکر کرنے سے قاصر ہیں اس کی موت نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔‘‘

امیتابھ بچن نے بھی محمد علی کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کرکے انہیں الوداع کہا۔

پاکستان کی بھی معروف شخصیات نے باکسنگ رنگ کے ناقابل شکست بادشاہ کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کیا۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹوئٹ کیا’’ محمد علی ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے اپنے اقدار اور اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ۔انہوں نے اپنا ہیوی ویٹ چیمپئن کا ٹائٹل اترا کر لاکھوں روپوں کا نقصان برداشت کیا لیکن وہ ویتنام جنگ لڑنے نہیں گئے۔

ایم پی اے حنا بٹ نے ٹوئٹ کیا ’’ریسٹ ان پیس ۔۔۔!!آپ ہمیشہ لیجنڈ رہیں گے۔‘‘

ایم این اے ثمن جعفری نے ٹوئٹ کیا ’’آج ایک عظیم دور ختم ہواگریٹ باکسنگ لیجنڈ ریسٹ ان پیس۔‘‘

گلوکار علی ظفر نے ٹوئٹ کیا ’’ ایک فنکار اور کھلاڑی جس طرح سے انسانیت کی خدمت کرتا ہے وہ چیز اسے سب میں منفرد بنا دیتی ہے۔‘‘

اداکارہ ماہرہ خان نے ٹوئٹ کیا’’ ریسٹ ان گریٹنس چمپئن۔‘‘

ماورا حسین نے تصویر پوسٹ کرکے محمد علی کلے کو الوداع کہا۔

پروفیسر حمزہ نے محمد علی کا ہی قول ٹوئٹ کیا’میں گھر سے باہر زیادہ خوش اخلاقی کا مظاہرہ نہیں کرتا کیونکہ دنیا اس کو کمزوری سمجھتی ہے۔میں گھر میں دنیا کا نرم ترین انسان ہوں۔‘‘

عائشہ خان نے ٹوئٹ کیا ’’محمد علی کی فیملی کی جانب سے دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے افراد کو ان کی تدفین میں شرکت کی اجازت دے کرانہوں نے یہ ثابت کردیا کہ لیجنڈ کی فیملی بھی عظیم ہے۔‘‘
تازہ ترین