• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیری اور میگھن، کنگ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب میں شریک ہوں گے؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کو ممکنہ طور پر اگلے سال کنگ چارلس سوم کی تاجپوشی کی تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کیا جائے گا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، میگھن اور ہیری، شاہی خاندان کے سینئر افراد کی حیثیت سے مستعفی ہونے کے باوجود بھی اگلے سال موسمِ بہار 2023ء میں کنگ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ وصول کریں گے۔

شاہی مبصرین کے مطابق، اس بات کا امکان ہے کہ شاہی جوڑا تنقید سے بچنے کے لیے کوئی بھی معقول بہانہ بنا کر تاجپوشی کی تقریب میں شرکت نہیں کرےگا۔

ایک اندرونی ذرائع کے مطابق، ہیری اور میگھن کو تاجپوشی کا دعوت نامہ ملے گا، لیکن وہ تقریب کے دوران شہزادی بیٹریس اور یوجینی کے ساتھ نظر آئیں گے بالکل اسی طرح جیسے اُنہیں ملکہ کی آخری رسومات دیکھا گیا تھا‘۔ 

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ’جب تاج برطانیہ کی حفاظت کی بات آتی ہے تو کنگ چارلس بہت سنجیدہ شخص ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہیری اور میگھن کو زیادہ توجہ نہیں دی جائے گی‘۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید