• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 224 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی، ڈیزل کی نئی قیمت 235 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 78 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 186 روپے50 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 19 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 191 روپے 83 پیسے ہوگی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق آج رات12 بجے سے ہوگا۔

اسی کے ساتھ ساتھ وزیر خزانہ نے انکم ٹیکس کے گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کرنے کا اعلان بھی کیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی۔

قومی خبریں سے مزید