• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی و غیر ملکی فلائٹس پر فیس ماسک کی پابندی ختم

ملکی اور بین الاقوامی فلائٹس پر فیس ماسک پروٹوکول تبدیل کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فلائٹس پر فیس ماسک پروٹوکول کے تحت لگائی گئی پابندی ختم کردی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کوویڈ کیسز میں مسلسل کمی کے باعث فلائٹس پر فیس ماسک کی پابندی ختم کردی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق این سی او سی نے اس کے باوجود فیس ماسک کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی ہدایت کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید