• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی آئی خان: کلاچی میں دفعہ 144کے تحت کرفیو نافذ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

  • صوبۂ خیبر پختون خوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان کی ایک تحصیل میں دفعہ 144کے تحت صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی میں نافذ کیا گیا ہے۔

کرفیو کے دوران گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی آمد و رفت پر پابندی جبکہ پوٹہ اور ہتھالہ بازار بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو کے دوران نقل و حرکت اجازت سے مشروط ہو گی جبکہ کاغذات ساتھ رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید