• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس کا مؤقف سامنے آگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس کا مؤقف سامنے آگیا۔

اسلام آباد پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ وارنٹ گرفتاری ایک قانونی عمل ہے، عمران خان پچھلی پیشی پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے۔ ان کی عدالت میں پیشی کو یقینی بنانے کے لیے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ معزز عدالت عالیہ نے مقدمہ نمبر 407/22 سے دہشت گردی کی دفعہ خارج کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ اس حکم کے بعد یہ مقدمہ سیشن کورٹ میں منتقل کیا گیا تھا۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق عمران خان نے سیشن کورٹ سے ابھی تک اپنی ضمانت نہیں کروائی، پیش نہ ہونے کی صورت میں انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

 پولیس کا مزید کہنا تھا کہ عوام سے گزارش ہے کہ افواہوں پر کان مت دھریں۔

قومی خبریں سے مزید