• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

تھانہ مارگلہ کے علاقہ مجسٹریٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف 20 اگست کو درج مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

 مقدمے میں عمران خان کے خلاف دفعہ 504/506 لگی ہوئی ہے، مقدمے میں عمران خان کے خلاف دفعہ 188/189 لگی ہوئی ہے۔

عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں درج مقدمے کا نمبر 407 ہے، مقدمے میں دفعہ 506 دھمکی آمیز بیان دینے پر درج کی گئی۔

پی ٹی آئی چیئرمین کے وارنٹ گرفتاری خاتون جج کے خلاف دھمکی آمیز بیان پر مقدمے میں جاری ہوئے، مقدمے میں عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی دفعہ ختم ہوگئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمے میں عمران خان نے باقی دفعات میں ضمانت نہیں کروائی تھی، عدالت نے ملزم عمران خان کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

اس سے قبل لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ قانون کے ہاتھ جو غدار کے گریبان تک پہنچنے چاہیے تھے وہ نہیں پہنچے۔

انہوں نے اپنی حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے کہا تھا  کہ مجھے اپنی حکومت سے بھی شکوہ ہے، کیوں قانون کے ہاتھ اس کے گریبان تک نہیں پہنچتے؟

قومی خبریں سے مزید