• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا ساتھ دیا، دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوپدری پرویز الہٰی—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوپدری پرویز الہٰی—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوپدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں، ان کا ساتھ دیا، دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے تحریکِ انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان نے لاہور میں ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتِ حال اور فلاحِ عامہ کے پروگرام پر بات چیت کی گئی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا کہ ہماری سیاست کا محور عام آدمی کے حالات میں بہتری لانا ہے، ہمیشہ غریب کو ریلیف دینے کے لیے خلوصِ نیت سے کام کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے کام کر رہے ہیں جو عوام میرے پہلے دور کی طرح یاد رکھیں گے، مسلم لیگ ن کی طرح انتقامی سیاست کبھی نہیں کی، ہم نے ہمیشہ مثبت سیاسی روایات قائم کی ہیں۔

چوہدری پرویز الہٰی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ون مین شو کے بجائے پوری ٹیم کو ساتھ لے کر چلتا ہوں۔

اس موقع پر ہمایوں اخترخان نے کہا کہ آپ کا سابقہ دور پنجاب کی تاریخ کی ریکارڈ ترقی کا دور تھا، اب بھی مختصر مدت میں آپ نے فلاحِ عامہ کے لیے شاندار اقدامات کیے۔

قومی خبریں سے مزید