• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا چوپڑا نے امریکی نائب صدر سے کیا کہا؟

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی نائب صدر کملا ہیرس سے ہونے والی گفتگو سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کر دی۔

پریانکا چوپڑا نے انسٹا گرام پر تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امریکی نائب صدر سے اہم مسائل پر بات ہوئی جنہیں حل ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ امریکی نائب صدر سے کہا کہ میں امریکا میں ووٹ نہیں ڈالتی لیکن میرے شوہر ووٹ ڈال سکتے ہیں اور ایک دن میری بیٹی بھی ووٹ ڈالے گی۔

بھارتی اداکارہ نے اپنی گفتگو سے متعلق مزید لکھا ہے کہ ابتداء سے ہی دنیا نے خواتین کی طاقت کو دبایا لیکن اب خواتین ایک ایسی جگہ پر ہیں جہاں وہ اکٹھے ہو کر غلطیوں کو درست کرنے کے لیے اجتماعی طور پر کام کر سکتی ہیں۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید