محکمہ ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرمیل کا لاہور سے کراچی اے سی سلیپر کا کرایہ 11 ہزار روپے، اے سی بزنس کا کرایہ 8 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اے سی اسٹینڈرڈ کا کرایہ 4200 سے بڑھا کر 7 ہزار جبکہ اکانومی کلاس کا کرایہ 3 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔
پاک ریلوے کے اعلامیے کے مطابق قراقرم ایکسپریس لاہور سے کراچی اکانومی کلاس کا کرایہ 3 ہزار روپے کردیا گیا۔
قراقرم ایکسپریس اے سی بزنس کا کرایہ 9 ہزار، اے سی اسٹینڈرڈ کا کرایہ 8 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔
کراچی ایکسپریس کا لاہور سے کراچی کے لیے اے سی سلیپر کا کرایہ 9 ہزار، اے سی بزنس کا کرایہ 5 ہزار سے بڑھا کر 7 ہزار کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی ایکسپریس اے سی اسٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ 4 ہزار 150 سے بڑھا کر 5 ہزار اور اکانومی کلاس کا کرایہ 3 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔
رحمان بابا ایکسپریس کا لاہور سے کراچی کےلیے اے سی بزنس کا کرایہ 9 ہزار، اے سی اسٹینڈرڈ کا کرایہ 8 ہزار اور اکانومی کلاس کا کرایہ 3 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔
پاک ریلوے کے اعلامیے کے مطابق لاہور سے کراچی پاک بزنس ایکسپریس اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 7 ہزار، اے سی اسٹینڈرڈ کا کرایہ 5 ہزار اور اکانومی کا کرایہ 3 ہزار روپے کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سے کراچی کےلیے ٹرین آپریشن 5 اکتوبر سے بحال ہوگا جبکہ نئے کرایوں کا اطلاق آج سے ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق لاہور سے کراچی کے لیے خیبر میل ایکسپریس ٹرین پلیٹ فارم نمبر 4 سے روانہ ہوگی۔