معروف بھارتی اداکار امیشا پٹیل نے عمران عباس کے ساتھ تعلقات کے بارے میں سوشل میڈیا پر ہونے والی قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی۔
امیشا پٹیل نے حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران عباس کے ساتھ ڈیٹنگ کے حوالے سے اُڑنے والی افواہوں کی تردید کردی ہے۔
اُنہوں نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ’میں نے بھی سوشل میڈیا پر اس طرح کمنٹس پڑھے اور مجھے ان پر بہت ہنسی آئی‘۔
اُنہوں نے کہا کہ’سارا معاملہ صرف حماقت سے بھرا ہوا ہے، میں اپنے دوست عمران عباس سے طویل عرصے کے بعد ملی تھی تو ہم نے ساتھ میں کچھ اچھا وقت گزارا‘۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ’ہم دونوں ایک دوسرے کو برسوں سے جانتے ہیں، کیونکہ ہم نے امریکا میں ایک ہی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی تھی‘۔
امیشا پٹیل نے کہا کہ’میں پاکستان میں اپنےکئی دوستوں سے رابطے میں ہوں، جو بھارت سے محبت کرتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’عمران عباس کا تعلق وہاں کی فلم انڈسٹری سے ہےتو ہمارے پاس بات کرنے کے لیے اور بھی بہت کچھ ہے‘۔
خیال رہے کہ کچھ دنوں قبل امیشا پٹیل اور عمران عباس کی بحرین میں ملاقات ہوئی اور دونوں اداکاروں نے ساتھ میں اچھا وقت گزارا۔
اس دوران عمران عباس اور امیشا پٹیل کو ایک ساتھ بالی ووڈ کی فلم ’کرانتی‘ کے گانے ’دل میں درد سا جگا ہے‘ پر فلمی انداز میں پرفارم کرتے ہوئے ایک ویڈیو بنائی اور اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردیا۔
یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے یہ قیاس آرائیاں کرنا شروع کردیں کہ یہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں۔