معروف پاکستانی اداکار عمران عباس کا بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل کے ساتھ فلمی انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔
عمران عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر امیشا پٹیل کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو میں عمران عباس اور امیشا پٹیل کو ایک ساتھ بالی ووڈ کی فلم’کرانتی‘ کے گانے ’دل میں درد سا جگا ہے‘ پر فلمی انداز میں پرفارم کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’اپنی دوست امیشا پٹیل کے ساتھ میری پسندیدہ بالی ووڈ دھنوں میں سے ایک پر ہمارا فلمی انداز، جسے اصل میں بھی امیشا پٹیل پر ہی فلمایا گیا تھا جبکہ اسے گلوکار اُدیت نارائن اور الکا یاگنک نے اپنی آواز میں گایا ہے‘۔
اداکار کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔