• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیل : صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں موجودہ اور سابق صدرور ناکام

فائل فوٹو
فائل فوٹو

برازیل میں صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ کا انعقاد گزشتہ روز کیا گیا جس میں موجودہ صدر اور سابق صدر کامیاب نہ ہوسکے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برازیل میں صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ میں موجودہ صدر بولسونارو، سابق صدر لولا ڈی سلوا واضح فتح حاصل نہیں کر پائے۔

پہلےمرحلے کے اختتام پر دونوں اہم امیدوار ضروری 50 فیصد ووٹ حاصل نہیں کرسکے۔ سابق صدرلولا ڈی سلوا کو 48.3 جبکہ موجودہ صدربولسونارو کو 43.3 فیصد ووٹ ملے۔

دونوں امیدواروں کے درمیان اب 30 اکتوبر کو دوسرے مرحلے میں براہ راست مقابلہ ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید