• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ندا اور یاسر کی گھر کی صفائی کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی یاسر نواز اور ندا یاسر کی گھر کی صفائی کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

یاسر نواز اور ندا یاسر اپنے مداحوں کو اکثر ہی سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو تفریحی ویڈیوز اور تصاویر سے محظوظ کرتے رہتے ہیں۔

حال ہی میں اس جوڑے نے ایک انوکھا وی لاگ شیئر کیا ہے، جس میں انہیں گھر کی صفائی کرتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔

دونوں میاں بیوی نے مل کر اپنے گھر کو اچھی طرح صاف کیا۔ 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یاسر نے کچن اور باتھ روم صاف کیا جبکہ ندا نے فرش کو پوچا لگا کر صاف کیا۔

اس وی لاگ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید