• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی کا معاملہ سینیٹ میں اٹھا دیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی کا معاملہ سینیٹ میں اٹھا دیا گیا۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے، شکایتیں ہیں کرکٹ ٹیم کی سلیکشن میں میرٹ کی دھیجیاں اڑائی گئیں۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ آگے ورلڈ کپ آنے والا ہے اور گزشتہ کئی سیریز ٹیم ہار چکی ہے، معاملہ کمیٹی میں بھیجا جائے اس پر بحث اور جائزہ ضروری ہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے معاملہ متعلقہ کمیٹی کو بھیجنے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے سیریز کے ساتویں اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان کو آؤٹ کلاس کرنے کے بعد سات میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز چار ، تین سے اپنے نام کرلی۔

گذشتہ روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانیوالے ساتویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں  پاکستان کے بولرز چلے نہ بیٹنگ میں کوئی کمال دکھا سکا۔ فیلڈرز نے بھی ایک دو تین آسان کیچز ڈراپ کیے، انگلینڈ نے مقررہ بیس اوور میں صرف تین وکٹ پر 209 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔

ڈیوڈ ملان نے 78 اور ہیری بروک نے 46رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں جواب میں پاکستان ٹیم آٹھ وکٹ پر 142 رنز ہی بنا سکی، پاکستان کی طرف سے شان مسعود نے 56رنز بنائے۔

قومی خبریں سے مزید