• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی چینل سی این این کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے 475 ملین ڈالر ہرجانہ طلب کرلیا۔

ٹرمپ نے دیگر میڈیا گروپس کے خلاف بھی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔

سابق امریکی صدر کا الزام ہے کہ سی این این ان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے میں ملوث تھا اور انہیں ہٹلر سے تشیبہ دینے کی کوشش کی گئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ منفی خبریں پھیلائیں اور بدنام کیا تاکہ انہیں سیاسی طور پر ناکام کیا جاسکے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید