• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والی انگلش ٹیم کے نائب کپتان معین علی کی اہلیہ فیروزہ کے بارے میں بہت قیاس آرائیاں کی جاتی ہیں،  سال 2021 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے معین علی اپنی نجی زندگی سے متعلق زیادہ بات نہیں کرتے، سوشل میڈیا پر بھی زیادہ متحرک دکھائی نہیں دیتے۔


معین علی خود انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں پیدا ہوئے، لیکن ان کے والد کا تعلق پاکستان سے ہے، لیکن معین علی کی اہلیہ کا تعلق نہ انگلینڈ سے ہے، نہ ہی پاکستان سے۔ فیروزہ حسین بنگلادیش کی رہنے والی ہے، وہ بنگلایش کے چھوٹے شہر سلہٹ میں پیدا ہوئی تھیں۔

آل راؤنڈر معین علی کی اہلیہ فیروزہ حسین اس وقت معین علی کے ساتھ انگلینڈ میں رہتی ہیں، لیکن ان کے پاس انگلینڈ کی شہریت نہیں ہےمعین علی کے دو بچے ہیں، ایک بیٹا اور ایک بیٹی، بیٹے کا نام ابوبکر اور بیٹی کا نام ہادیہ ہے۔

کہا جاتا ہے کہ جب معین علی بنگلادیش میں میچ کھیلنے گئے تھے تب ان کی فیروزہ حسین سے ملاقات ہوئی تھی، لیکن کیسے اور کہاں ملاقات ہوئی یہ اب تک کسی کو نہیں پتہ، میڈیا رپورٹس کے مطابق معین علی نے 21 برس کی عمر میں شادی کی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید