رہنما پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تاحیات نااہلی کا قانون درست نہیں ہے، جو نئی اسمبلی آئے اسے قانون میں ترمیم کرنی چاہیے۔
فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ عدالتی اصلاحات بے حد ضروری ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس کے از خود نوٹس اختیار اور مقدمات مقرر کرنے سے متعلق بھی اصلاحات ضروری ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آئین یا قانون میں ترمیم کسی ایک شخص کے لیے نہیں ہونی چاہیے، بینچ کی تشکیل سمیت تمام معاملات میں ترامیم ہونی چاہئیں۔