• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کل چپ تعزیہ جلوس کیلئے ٹریفک پلان جاری

کراچی میں کل 8 ربیع الاول کو چپ تعزیہ کے 2 جلوس برآمد ہوں گے، ٹریفک پولیس نے پلان جاری کر دیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق پہلا جلوس صبح ساڑھے 6 بجے نشتر پارک سے برآمد ہوگا، جلوس روایتی راستوں سے انور باغ موسیٰ لین لیاری میں اختتام پذیر ہوگا۔

دوسرا جلوس رضویہ سوسائٹی قصر مصیب امام بارگاہ سے دوپہر ایک بجے برآمد ہوگا، یہ جلوس الطاف حسین بریلوی روڈ، ناظم آباد نمبر ایک سے لسبیلہ چوک پہنچے گا، لسبیلہ سے جلوس تین ہٹی، پی آئی بی کراسنگ، جیل روڈ سے مارٹن روڈ پہنچے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ جلوس مارٹن روڈ پر جامع مسجد و امام بارگاہ شاہ نجف پر اختتام پذیر ہو گا۔

ٹریفک پولیس نے کہا کہ جلوسوں کی گزرگاہوں پر عام ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہو گا، شہری زحمت سے بچنے کے لیے متبادل راستہ اختیار کریں۔

قومی خبریں سے مزید