• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثہ، شہدا کیخلاف مہم کی تحقیقات حتمی مراحل میں داخل

کولاج علامتی فوٹو
کولاج علامتی فوٹو

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں پیش آئے ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر پاک فوج کے شہداء کے خلاف مہم پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی تحقیقات حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں۔ 

اس حوالے سے دستاویز کے مطابق سوشل میڈیا کے کل 580 اکاؤنٹس کی چھان بین کی گئی، 178 اکاؤنٹس پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا جھنڈا یا نشان پایا گیا ہے۔ 

ان میں یہ بھی کہا کہ 18 بھارتی اکاؤنٹس بھی شہداء کے خلاف مہم میں شامل تھے۔

ایف آئی اے دستاویز کے مطابق شناخت شدہ اکاؤنٹس کی تعداد 168 اور جعلی اکاؤنٹس کی تعداد 238 ہے۔

دستاویز کے مطابق 123 اکاؤنٹس کی شناخت نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے سپرد کردی گئی ہے، 33 اکاؤنٹس دوسرے ممالک سے چلائے جارہے تھے۔

گوجرانوالہ میں 12 انکوائریز میں 6 مقدمات درج اور 5 افراد گرفتار ہوئے، فیصل آباد کی 7 انکوائریز میں 4 مقدمات درج اور 4 افراد گرفتار ہوئے۔

اسی طرح لاہور کی 7 انکوائریز میں 2 مقدمات درج ہوئے، 2 افراد گرفتار اور 4 کو نوٹس جاری کیے۔

قومی خبریں سے مزید