• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ اجلاس: چینی سرمایہ کاری پر وزیراعظم ہاؤس کا تحریری جواب

سینیٹ اجلاس کے وقفہ سوالات میں وزیراعظم آفس نے چینی سرمایہ کاری سے متعلق سوال کا تحریری جواب دے دیا۔

تحریری جواب میں بتایا گیا کہ گزشتہ 2 سال میں چینی سرمایہ کاری میں 29 فیصد کمی آئی، کورونا وائرس کی وجہ سے چینی سرمایہ کاری میں کمی آئی۔

تحریری جواب میں مزید کہا گیا کہ 2 سال میں اسپیشل اکنامک زون شروع ہونے سے سرمایہ کار کمپنیاں زون میں آچکی ہیں۔

اس معاملے پر وفاقی وزیر چوہدری سالک نے ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک فیز 2 کے آغاز میں صنعت لگنے سے پاکستان میں چینی سرمایہ کاری میں بہتری آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں 10، اسلام آباد میں 1 اکنامک زون بنے گا، حکومت کی کوشش ہے کہ سی پیک فیز 2 کو جلد شروع کیا جائے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین میں بھی اس متعلق پیشرفت کی توقع ہے۔

قومی خبریں سے مزید