• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں 8 ربیع الاول کے موقع پر چپ تعزیہ کا دوسرا جلوس رضویہ سوسائٹی قصر مصیب امام بارگاہ سے برآمد ہو گیا۔

 جلوس الطاف حسین بریلوی روڈ، ناظم آباد نمبر ایک سے لسبیلہ چوک پہنچے گا، لسبیلہ سے جلوس تین ہٹی، پی آئی بی کراسنگ، جیل روڈ سے مارٹن روڈ پہنچے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ جلوس مارٹن روڈ پر جامع مسجد و امام بارگاہ شاہ نجف پر اختتام پذیر ہو گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چپ تعزیہ کا پہلا جلوس صبح ساڑھے 6 بجے نشتر پارک سے برآمد ہوا تھا جو کھارادر میں اختتام پذیر ہو گیا۔

شہرِ قائد میں چپ تعزیہ کے جلوسوں کی مناسبت سے پولیس نے پہلے ہی ٹریفک پلان جاری کر دیا تھا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق شہر میں آج چپ تعزیہ کے 2 جلوس بر آمد ہوں گے۔

ٹریفک پولیس نے کہا کہ جلوسوں کی گزرگاہوں پر عام ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہو گا، شہری زحمت سے بچنے کے لیے متبادل راستہ اختیار کریں۔

دوسری جانب چپ تعزیہ کے جلوس کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کی وجہ سے گرین لائن بس سروس آج بند رہے گی۔

ترجمان بی آر ٹی ایس کے مطابق بی آر ٹی ایس اورنج لائن بس سروس معمول کے شیڈول کے مطابق آپریشنل رہے گی۔

قومی خبریں سے مزید