افغانستان کے شہر کابل میں 2 بازاروں میں آگ لگ گئی.
افغان میڈیا کے مطابق کوٹ سانگی میں مارکیٹ میں لگی آگ قریب دوسری مارکیٹ تک پھیل گئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایران پر الزامات لگانے والے خود دنیا کے مختلف حصوں میں قانون شکنی اور عدم تحفظ بڑھانے کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 17 فلسطینی شہید ہوگئے۔
ٹرمپ نے کہا ہے کہ واشنگٹن ڈی سی کو وفاق کے کنٹرول میں لے آئیں گے۔
اقوام متحدہ کے ادارے انروا کے کمشنر نے بتایا کہ اسرائیل نے آج غزہ میں ہمارے ادارے کی 4 عمارتیں تباہ کر دیں۔
اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسی موساد نے قطر میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے منصوبے کی مخالفت کی تھی۔
سعودی عرب اور فرانس مشترکہ کامیاب سفارتکاری کی وجہ سے اقوام متحدہ میں 142 ممالک نے فلسطینی ریاست کا حق تسلیم کیا۔
عرب ممالک نے نیٹو کی طرز پر مشترکہ فوجی قوت کے قیام پر غور و فکر شروع کر دیا۔
غیر ملکی ڈاکٹرز نے عالمی میڈیا کو بتایا ہے کہ اسرائیلی فورسز غزہ میں منظم انداز میں بچوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔
ایک بیان میں ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے کہا کہ کسی عملی اقدام کے بغیر صرف تقاریر پر مشتمل اجلاسوں سے اسرائیلی حکومت کا کچھ نہیں بگڑے گا۔
برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ ملک کے پرچم کو تشدد اور تقسیم کی علامت بنانے والوں کے حوالے نہیں کریں گے۔
اسرائیل کی جانب سے اتوار کو جنوبی لبنان میں ایک گاڑی پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔
بھارتی وزیراعظم نریندی مودی کے دورۂ منی پور کے موقع پر علاقے بھر میں ہڑتال کی گئی ۔
دوحہ میں ہونیوالے عرب و اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے میزبان قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ عرب ممالک نے قطر میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے کی مذمت کی۔
اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور قطر سے اظہارِ یک جہتی کے لیے قطری دارالحکومت دوحہ میں عرب اور اسلامی ممالک کا 2 روزہ ہنگامی اجلاس ہوا۔
بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں اتوار کی شام 5.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ قطر میں حالیہ واقعات پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ ناخوش ہیں ،مذاکرات متاثر ہوسکتے ہیں۔