• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوگنڈا اور کانگو سے آنیوالے مسافروں میں ایبولا وائرس کی اسکریننگ دوبارہ سے سخت کرنے کا نوٹیفکیشن

کراچی (اسد ابن حسن) پاکستان سول ایویشن اتھارٹی نے ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس پر تعنیات ہیلتھ آفیسرز کو ایک دفعہ پھر ہدایت جاری کی ہے کہ یوگنڈا اور کانگو سے آنے والے مسافروں کی ایبولا وائرس کی سختی سے اسکریننگ کی جائے۔ اطلاعات موصول ہوئی ہے کہ مذکورہ وائرس ان دونوں ممالک کے مسافروں میں پایا جاتا ہے اور یہ وائرس ایک شخص سے دوسرے شخص میں با آسانی سے منتقل ہو جاتا ہے۔ یہ وائرس جان لیوا ہے لہذا مذکورہ ہدایت پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے۔

دنیا بھر سے سے مزید