• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی اسمبلی کے سامنے اساتذہ کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

پشاور میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے پرائمری اسکولز کے اساتذہ اور پولیس کے درمیان تصادم ہوگیا۔

مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا، مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج کیا، جبکہ آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی۔

مظاہرین نے کئی گھنٹوں سے خیبر روڈ کو دونوں اطراف سے بند کیے رکھا۔

پرائمری ٹیچرز سروس اسٹرکچر اور دیگر مطالبات کے حق میں احتجاج کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید