• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ٹینکرز کے ذریعے مضر صحت پانی کی فروخت کا انکشاف

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

کراچی میں ٹینکرز کے ذریعےمضر صحت پانی کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے، ایم ڈی واٹر بورڈ صلاح الدین احمد نے آئی جی سندھ کو خط لکھ کر ان سے مدد مانگ لی۔

ایم ڈی واٹر بورڈ نے خط لکھ کر آئی جی سندھ سے کہا کہ پینے کے پانی کے نام پر مضر صحت پانی ٹینکرز کے ذریعے کراچی بھر میں سپلائی کیا جا رہا ہے، سندھ پولیس واٹر ٹینکر مافیا کو لگام ڈالے۔

خط میں لکھا گیا کہ ساکران اور گھارو سے مضر صحت پانی لے کر یہ واٹر ٹینکر منگھوپیر، موچکو اور گلشن معمار سے کراچی پہنچ رہے ہیں، مضر صحت پانی سے خاص طور پر بزرگ شہری اور بچے متاثر ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹینکروں کے ذریعے مضر صحت پانی کی فراہمی کو روکا جائے، نگلیریا اور ڈینگی کی وبا سے بچاؤ کے لیے بھی ٹینکروں کو روکا جائے۔

ایم ڈی واٹر بورڈ نے کہا کہ پانی مافیا کو کسی طور نہیں چھوڑا جائے گا، اس مافیا کو لگام ڈالنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید