ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے 13 ویں میچ میں پاکستان نے بھارت کو ہرا دیا۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ویمنز ٹیم کو جیت کے لیے 138 رنز کا ہدف دیا تھا۔
پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ندا ڈار نے 56 رنز بنائے۔
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بھارتی ویمنز ٹیم آخری اوور میں 124 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے نشرہ سندھو نے 3، سعدیہ اقبال اور ندا ڈار نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ندا ڈار نے بہترین پرفارمنس دی، جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تھائی لینڈ سے ہارنے کے بعد اپنی خامیوں پر قابو پایا۔
بھارتی ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اچھی کرکٹ کھیلی، پاکستان کو جیت کا کریڈٹ جاتا ہے۔
ہرمن پریت کور نے مزید کہا کہ ہدف حاصل کیا جاسکتا تھا، ڈاٹ بالز بہت گئیں۔