بھارتی فلم نگری کے سینئر اداکار ارون بالی 79 سال کی عمر میں اپنی فلم کی ریلیز کے دن چل بسے۔
بھارتی پنجاب کے شہر جالندھر میں 1942 کو پیدا ہونے والے ارون بالی کا انتقال جمعے کی صبح ساڑھے 4 بجے ہوا ہے۔
ان کی آخری فلم امیتابھ بچن کے ساتھ گڈبائے رہی، جو آج 7 اکتوبر کو ہی سینما گھروں کی زینت بنی ہے۔
ارون بالی نے ٹی وی پر اداکاری کا آغاز 1989ء میں کیا، انہوں نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، جن میں تھری ایڈیٹ، پی کے، ائیرلفٹ، کیدرناتھ، پانی پت اور لال سنگھ چڈھا شامل ہیں۔
وہ بڑھاپے سے جڑی بیماریوں میں مبتلا تھے، سینئر اداکار کو رواں سال کے آغاز میں ایک غیر معمولی اعصابی بیماری تشخیص ہوئی تھی ،وہ اسی وجہ سے اکثر اسپتال میں زیر علاج رہے۔
سینئر اداکار کے بیٹے انکوش بالی نےارون بالی کی موت کی تصدیق کی اور کہا کہ والد کی آخری رسومات ہفتے کو ادا کی جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دراصل خاندان کے کچھ افراد کی امریکا سے ممبئی واپسی کے منتظر ہیں۔