اسلام آ باد ( خصو صی رپورٹر ) اوجی ڈی سی ایل کےپنشنرزنےوزیراعظم سےپنشن میں 15فیصد اضافہ دلوانے کامطالبہ کیاہے۔پنشنرزنےکہاکہ وزیراعظم نےآتےہی یکم اپریل سےدس فیصد اضافہ کیا تھاجبکہ نئےمالی سال یکم جولائی سے مزید5فیصداضافہ کیا گیا۔تمام سرکاری ونیم سرکاری ادارے15فیصداضافہ کےحساب سے پنشن اداکر رہے ہیں۔ اوجی ڈی سی ایل کابورڈابھی تک پنشنرزکی کسی قسم کی بڑھوتی نہیں کررہا حالانکہ 22 ستمبر کی بورڈ میٹنگ میں133ارب روپےخالص منافع کا اعلان کیاگیا۔پنشنرزکےمطابق شنیدہےکہ بورڈ ممبران یکم جولائی سے5سے7فیصد اضافے کاسوچ رہے ہیں۔ انہوں نےوزیراعظم سےاپیل کی کہ مہنگائی کے اس دور میں سب سےزیادہ منافع کمانے والےاس ادارے کوہدایت کی جائےکہ آپ کااعلان کردہ 15 فیصد پنشن اضافہ اوجی ڈی سی ایل کےپنشنرزکوبھی دیاجائے۔