• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد مارے گئے

شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے میر علی کے علاقے میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں مارے گئے دہشت گرد مختلف کارروائیوں میں فورسز اور معصوم شہریوں کے قتل میں سرگرم رہے۔

قومی خبریں سے مزید