• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، نجی شاپنگ مال میں آتشزدگی کا مقدمہ درج

کولاج بشکریہ ٹوئٹر
کولاج بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ کے نجی شاپنگ مال میں آگ لگنے کا مقدمہ درج جبکہ تحقیقات کے لیے سات رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔

ترجمان سی ڈی اے کے مطابق آگ مال کے چوتھے فلور پر فوڈ کورٹ میں لگی تھی، تحقیقات مکمل ہونے تک شاپنگ مال سیل رہے گا۔

دوسری جانب وزیر خزانہ آزاد کشمیر عبد الماجد خان کا کہنا ہے وزیراعظم آزاد کشمیر کا مال ہونے کی وجہ سے انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال میں آتشزدگی کے بعد اسے فوری سیل کرنے کا حکم دے دیا گیا تھا۔

اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید