• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: ڈاکوؤں نے خاتون کی ٹانگیں کاٹ کر چاندی کی پازیب چرالی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی ریاست راجستھان میں دلخراش واقعہ پیش آیا جس میں عمر رسیدہ خاتون کی ٹانگوں کو چاندی کی پازیب کی خاطر کاٹ دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکوؤں نے چاندی کی پازیب چوری کرنے کے لیے 108 برس کی خاتون کی ٹانگیں کاٹ کر خون میں لت پت جائے وقوعہ پر ہی چھوڑ دیا۔

پولیس کے مطابق جمنا دیوی نامی خاتون پر حملہ صبح 5 بجے کے قریب ہوا۔ خاتون اپنی بیٹی اور پوتی کے ساتھ رہتی ہے جو حملے سے لاعلم اُس وقت سوئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو خاتون کے گھر میں گھس آئے اور اسے گھسیٹ کر گھر سے باہر نکالا پھر تیز دھار ہتھیار سے اس کے پاؤں کاٹ کر چاندی کی پازیب چوری کرلی۔

پولیس کے مطابق ضعیف خاتون اس وقت قریبی اسپتال میں زیر علاج ہے اور اس کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔

پولیس نے خاتون کی ٹانگ کاٹنے کے لیے استعمال ہونے والا اسلحہ موقع سے برآمد کر لیا گیا۔ پولیس فرانزک ماہرین کی مدد سے تمام شواہد اکٹھے کر رہی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا استعمال کرتے ہوئے ملزمان کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید