وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے اعتراف جرم کے بعد عدالت نہیں جیل جانے کا وقت ہوگیا ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ کے تماشے عوام کو بے وقوف نہیں بناسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان عدالت جانے سے پہلے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) میں پیش ہوں، آپ نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔
وزیر اطلاعات و نشریات نے مزید کہا کہ عمران خان جرم کا اعتراف کر چکے ہیں، ان کے اب عدالت نہیں جیل جانے کا وقت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کے خلاف سازش کرنے اور اقتدار کی خاطر ہارس ٹریڈنگ کرنے کا جواب دیں، سوال کا جواب نہ دینا اور نت نئے جھوٹ بولنا عمران خان کا پرانا وتیرہ ہے۔
مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ ملک اور قوم کے مفاد کے خلاف آپ کی سازش اور ہارس ٹریڈنگ کی پوری پلاننگ بے نقاب ہوچکی ہے۔