• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا ثناء اللہ نے وارنٹ گرفتاری عدالت میں چیلنج کردیے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری عدالت میں چیلنج کردیئے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری کے معاملے پر ن لیگ نے عدالت سے رجوع کیا۔

ن لیگ کی لیگل ٹیم نے عدالت میں درخواست جمع کرادی تاہم سینئر سول جج نے درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی۔

ن لیگ کی لیگل ٹیم کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اینٹی کرپشن نے غلط بیانی سے وارنٹ گرفتاری حاصل کیے، عدالت وارنٹ واپس لے کر ضمانتی مچلکے وصول کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے رانا ثناءاللہ کا وکالت نامہ لےکر تحریری درخواست دائرکرنے کی ہدایت جاری کی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود اینٹی کرپشن پنجاب کو کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔

یاد رہےکہ اینٹی کرپشن نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید