• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید پر وزیراعلیٰ سندھ کا قیدیوں کی سزا میں 90 روز کی رعایت کا اعلان

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وزیراعلیٰ سندھ نے قیدیوں کی سزا میں 90 روز کی رعایت کا اعلان کردیا۔ 

کراچی سے ترجمان کے مطابق قیدیوں کو عید کے موقع پر سزا میں 90 روز کی معافی دی جائے گی۔ 

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ دہشت گردی، جاسوسی، ریاست دشمن سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ قتل، زیادتی، اغوا، ڈکیتی، رہزنی اور مالی غبن کے قیدیوں کو بھی رعایت نہیں ملے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ منشیات اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے قیدی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید