امریکا، اسرائیل اور ایران کشیدگی کے باعث ملک بھر سے آج مشرقِ وسطیٰ کی 71 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
لاہور، اسلام آباد اور پشاور سے العین اور فجیرہ کی 18 پروازیں منسوخ کی گئیں ہیں۔
کراچی سے دوحہ، بحرین، ابوظبی اور دبئی کی 9 پروازیں منسوخ کی گئیں۔
لاہور سے دوحہ، بحرین، نجف، کویت، دبئی، فجیرہ اور العین کی 25 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
اسلام آباد سے دوحہ، العین، فجیرہ، ابوظبی، بحرین اور کویت کی 23 پروازیں بھی اڑان نہ بھر سکیں۔
پشاور سے فجیرہ، دوحہ، دبئی اور ابوظبی کی 10 پروازیں منسوخ ہوئیں، جبکہ فیصل آباد سے دبئی، شارجہ اور جدہ کی 12 پروازیں آپریشنل ہیں۔