کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف رہنے اور دن میں دھوپ اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 29 سے31 ڈگری تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ گزشتہ رات کم سے کم درجۂ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
ہوا میں نمی کا تناسب 86 فیصد ہے، جبکہ شہر میں ہوا اس وقت ساکن ہے۔
وادی کوئٹہ میں مطلع جزوی ابرآلود اور موسم سرد ہے، کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ شمالی اضلاع میں خنکی اور وسطی اضلاع میں موسم معتدل ہے۔
بلوچستان کے اکثر اضلاع میں آج مطلع جزوی ابر آلود اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے، کیچ، آواران، لسبیلہ میں تیزہواؤں و گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔